مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہیٰ کی شجاع خان زادہ کے گھر آمد ، شجاع خان زادہ کے بیٹے سے اظہار تعزیت کی ۔ اس موقع پر پرویز الہیٰ کا کہنا تھا پنجاب حکومت اپنی سمت درست کرے ۔
اٹک: شادی خان گاؤں آمد کے موقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا امن و امان کی بہترصورت حال حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں جبکہ عوام کی جان ومال کی ذمے داری حکومت پر ہوتی ہے ۔ پرویزالہٰی کا کہنا تھا پنجاب حکومت اپنی سمت درست کرے، وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پرحملہ بڑا سانحہ ہے۔