کراچی:رشیدگوڈیل پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاؤن میں درج

192

ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاؤن میں درج کر لیا گیا ۔ مقدمے میں اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

گذشتہ روز کراچی کے علاقے بہادر آباد میں دہشتگردوں کی گولیاں سے شدید زخمی ہونے والے ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل کا مقدمہ تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے درج کر لیا ہے ۔ مقدمہ نمبر 254 رشید گوڈیل کے بہنوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ مقدمے میں اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔