کوٹلی آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے ایک خاتون شہید ہو گئیں ۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والےبیان میں کہا گیا ہے کیہ کوٹلی آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج نے فائرنگ اور گولہ باری کی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سرحدی علاقے دہیری مال کے ایک گھر پر گولہ گرنے سے ایک خاتون نور بیگم شہید ہو گئیں ۔ ترجمان کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔