شجاع خانزادہ پر حملے کا ماسٹرمائنڈاور5سہولت کار گرفتار،سیکورٹی ذرائع

175

شجاع خانزادہ پر حملے کے بعد سیکورٹی اداروں نے فیصل آباد اور جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 5 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فیصل آباد اور جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ماسٹر مائنڈ شعیب چیمہ سمیت 5 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے ملزمان کی شناخت جیو فینسنگ کی مدد سے عمل میں آئی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق سہولت کاروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، سہولت کاروں نے دھماکے سے پہلے صوبائی وزیر کی ریکی کی اور حملہ آور کو جائےوقوعہ پر پہنچنے میں بھی مدد فراہم کی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق شجاع خان زادہ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ شعیب چیمہ نے حملے کے لئے چندروز خود شادی خان گاؤں آکر ریکی کی اور ایک دن اٹک میں گزارہ ۔