کراچی:رینجرز اہلکار نائن زیرو کا گشت مکمل کرکے واپس چلے گئے

171

رینجرزاہلکار کی بھاری نفری ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کے باہر سے گشت ختم کر کے واپس چلے گئی ۔  کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ گشت کے دوران ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس جاری تھی ۔

کراچی: رینجرز اہلکاروں کی بھاری نفری نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور ملحقہ گلیوں میں گشت کیا ۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکاروں کی قیادت ڈی جی رینجرز سندھ کر رہے تھے ۔ تاہم رینجرز اہلکار نے کسی قسم کی گرفتاری نہیں کی ۔ رینجرز اہلکار کچھ دیر تک گشت کرتے رہے پھر واپس چلے گئے ۔ گشت کے دوران ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر فاروق ستار پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔ تاہم رینجرز کے گشت کی اطلاع پر فاروق ستار نے پریس کانفرنس ختم کر دی ۔