اٹک حملے میں ملوث گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر انٹیلی جنس اداروں نے مزید دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔
لاہور: انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق اٹک حملے میں ملوث گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں زبیر اور قاری اطہر شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے ۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔