وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے آزادانہ تجارت کے ذریعے سارک ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو بڑھایا جا سکتا ہے ۔ پاکستان خطے میں امن کے لئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے ۔
کھٹمنڈو میں سارک وزرائے خزانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا سارک ممالک کے درمیان علاقائی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ، علاقائی تعاون بڑھے گا تو تجارت بڑھے گی اور اگر تجارت آزادانہ ہو گی تو سرمایہ کاری بڑھے گی ۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا خطے کے امن کے لئے پاکستانی عوام نے جان و مال کی بڑی قیمت ادا کی ہے اور مزید امن کے لئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا ۔ ان کا کہنا تھا تاپی اور کاسا کے 1000 منصوبے علاقائی تعاون بڑھانے کے بہترین مثالیں ہیں۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا پاکستان نیپال کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی میں بھرپور مدد کرے گا ۔ بعد ازاں اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق سارک وزرائے خزانہ نے آٹھویں کانفرنس پاکستان میں کرانیکی تجویز منظور کر لی۔