وادی شوال میں پاک فوج کا زمینی آپریشن شروع،ڈی جی آئی ایس پی آر

160

شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں پاک فوج نےزمینی آپریشن شروع کردیا ۔ آرمی چیف نے دہشتگردوں کے خلاف فورسز کو مطلوبہ مقاصد جلد حاصل کرنے کی ہدایت کر دی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سےجاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے جوانوں کو آپریشن ضرب عضب کے مقاصد جلد حاصل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فضائی اور زمینی فورسز کو مربوط روابط یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔