جمہوریت کی بقا کے لئے ایم کیوایم اسمبلیوں میں واپس آئے،سینیٹر تاج حیدر

129

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے جمہوریت کی بقا کےلئے ایم کیوایم اسمبلیوں میں واپس آئے ، آمریت کے دوران ریاستی ادارے بری طرح تباہ ہوئے ۔

کراچی:لیاقت نیشنل اسپتال میں ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما تاج حیدر کا کہنا تھا رشید گوڈیل روبہ صحت ہیں انہیں دیکھ کر اطمینان ہوا ۔

تاج حیدر کا کہنا تھا ہماری خواہش ہے کہ ایم کیوایم جمہوریت کے بقا کے لئے اسمبلیوں میں واپس آئے ۔ ان کا کہنا تھا آمریت کے دوران ریاستی ادارے بری طرح تباہ ہوگئے، پارلیمنٹ نے تحفظات کے باوجود پی پی او کا قانون پاس کیا۔