اسلام آباد:افغان سفیر کی دفترخارجہ طلبی ، راکٹ حملے پر شدید احتجاج کیا

186

افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے کرنے پر افغان سفیر جانان موسیٰ زئی کو دفترخارجہ طلب کر لیا گیا ۔

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے کرنے پر افغان سفیر جانان موسیٰ زئی سے شدید احتجاج کیا گیا ۔ راکٹ حملے میں 4 جوان شہید جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق سیکریٹری دفترخارجہ نے احتجاجی مراسلہ بھی افغان سفیر کے حوالے کیا ۔