مذاکرات کے لئے بھارتی شرائط افسوسناک ہیں، مولانافضل الرحمان

192

جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے پاک بھارت مذاکرات کیلیے بھارت کا شرائط رکھنا افسوس ناک عمل ہے، مقبوضہ کشمیرمیں احتجاج کرنیوالے کشمیریوں پر بھارتی مظالم قابل مذمت ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا جمہوریت کے دعویدار بھارت سے مظلوم کشمیریوں کا احتجاج برداشت نہیں ہو رہا اس لئے وہ احتجاج کو ظلم کے ذریعے سے روکنا چاہتا ہے ۔ بھارتی حکمران کشمیری رہنماؤں پر پابندی اور عوام پر مظالم سے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتی۔

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا پاک بھارت مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے سے الگ کر کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ عالمی برادری کو متوجہ کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا عالمی برادری کشمیریوں کو بنیادی حقوق دلانے کیلیے ٹھوس اقدامات کرے، پاکستان مسئلہ کشمیر کا فریق بھی ہے اور وکیل بھی ہے ۔