لاہور:باٹاپور میں رینجرز مقابلہ ، دو اسمگلرز مارے گئے

205

لاہور باٹاپور میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں دو اسمگلرز مارے گئے ۔

لاہور کے علاقے باٹاپور میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں دو اسمگلرز مارے گئے ۔ ترجمان کے مطابق اسمگلرز سرحد پار سے آ رہے تھے رینجرز کے روکنے پر فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ میں دونوں اسمگلرز ہلاک ہو گئے ۔ ترجمان کے مطابق مارے گئے اسمگلرز کی شناخت صغیر اور شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے مارے گئے اسمگلرز بھارت سے شراب اسمگل کر کے لا رہے تھے ۔ پولیس نے مارے گئے اسمگلرز کے قبضے سے شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔