پی پی 16اٹک ٹو پر ضمنی انتخاب 6اکتوبرکوہوگا،الیکشن کمیشن

184

الیکشن کمیشن نے پی پی 16 اٹک ٹو میں ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول جاری کر دیا ۔ شیڈول کے مطابق پی پی 16 اٹک 2 میں پولنگ 6 اکتوبر کو ہو گی ۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شجاع خان زادہ کی شہادت کے بعد خالی ہونے والی نشست پی پی 16 اٹک 2 پر ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول جاری کردیا ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 6 اکتوبر ہوگی ۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 8 اور 9 ستمبر تک جمع کرا سکتے ہیں ، کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 10 اور 11 ستمبر کو ہو گا ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق درخواستیں منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 14ستمبر کوکی جاسکیں گی، 16ستمبرکواپیلوں پر فیصلے ہونگے، 17 ستمبر کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔