آرمی چیف جنرل راحیل شریف کل کورہیڈکوارٹرزکراچی کا دورہ کریں گے ۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو کراچی آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کل کراچی پہنچیں گے ۔ دورے کے دوران آرمی چیف کورہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کریں گے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب کریں گے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار آرمی چیف کو کراچی کی سیکورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے ۔