کراچی:سی ٹی ڈی کی منگھوپیرکٹی پہاڑی پر کارروائی ، 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

201

سی ٹی ڈی آپریشنل ونگ نے منگھوپیرروڈ کٹی پہاڑی کے قریب کارروائی کر کے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا ۔

کراچی: ایس پی سی ٹی ڈی عثمان باجوہ نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے بتایا کہ منگھوپیرکٹی پہاڑی کے نزدیک سی ٹی ڈی آپریشنل ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا ہے ۔ عثمان باجوہ کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق دین محمد وزیر اور محفوظ عرف بھالو گروپ سے ہے۔

ایس پی عثمان باجوہ کا کہنا ہے ملزم فضل رینجرز ، پولیس اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے قتل میں ملوث ہے جبکہ ملزم نورحسین تاجروں اور سیاسی کارکنان کے قتل میں ملوث ہے ۔ عثمان باجوہ کا کہنا ہے دوران تفتیش ملزم فضل عرف پہلوان نے رینجرز موبائل پر حملے کا بھی اعتراف کیا ہے ۔ ایس پی سی ٹی ڈی عثمان باجوہ کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو کلاشنکوف، دو دستی بم اور 60 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔