لاہور:حساس ادارے کی سرحدی گاؤں میں کارروائی ، را کا ایجنٹ گرفتار

203

حساس ادارے نے پاک بھارت سرحدی گاؤں میں کارروائی کر کے را کے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے حساس مقامات کے نقشے اور دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں ۔

لاہور کے سرحدی گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کے اہلکاروں نے سابق پولیس اہلکار اور را کے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم الیاس اسپیشل برانچ کے وی وی آئی پی پروٹیکشن یونٹ میں تعینات تھا ۔ ملزم سے حساس مقامات کے نقشے اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں ۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ گذشتہ دس سالوں کے دوران 7 بار بھارت کا دورہ کر چکا ہے جبکہ اس کے مزید ساتھی لاہور میں موجود ہیں ۔ ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ را کو اعلیٰ پولیس اور فوجی افسروں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات فراہم کرتا تھا ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک اعلی ٰپولیس افسر کو میڈیکل بورڈ، طبی معائنہ کرانے کیلیے ایک لاکھ 20 ہزار روپے رشوت دی، اور وہ اعلیٰ پولیس افسرایس ایس پی سروےکےعہدےپرتعینات ہے۔

حساس ادارے نے مزید تفتیش کے ملزم الیاس کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔