کراچی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کورہیڈکوارٹرز کا دورہ

728

آرمی چیف نے کورہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا ۔ جنرل راحیل شریف نے کراچی میں امن و امان سے متعلق اقدامات پر انٹیلی جنس ایجنسیز کی کارکردگی کو سراہا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈکوارٹرزکراچی کا دورہ کیا اور سیکورٹی سے متعلق ہونے والے اجلاس کی صدارت کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امن وامان سے متعلق انٹیلی جنس ایجنسیز کی کارکردگی کو سراہا ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کراچی میں امن و امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں امن وامان میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقعے پر آرمی چیف نے دہشتگردوں کے کیسز جلد نمٹانے کے لئے فوجی عدالتوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری دی ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی پولیس کی صلاحیت بڑھانے اور ٹریننگ کیلیے ساڑھے 6 کروڑ روپے دیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کوکراچی کی صورتحال پربریفنگ دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ، کراچی میں دہشتگردوں ، جرائم پیشہ افراد اور بھتہ مافیا کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری رہے گا ۔ بریفنگ میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ کراچی کو دہشتگردوں سے پاک پرامن شہر بنایا جائے گا ۔