عمران خان نے جہانگیر ترین کو ٹیلی فون کر کے این اے 154 پر الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر مبارکباد دی ۔ عمران خان کا کہنا تھا آج ایک بار پھر حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جہانگیر ترین کو ٹیلی فون کیا اور این اے 154 پر الیکشن ٹربیونل کا ان کے حق میں فیصلہ دینے پر مبارکباد دی ۔ عمران خان کا کہنا تھا پوری قوم اور دھرنے کے شرکا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ آج ایک بار پھر حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا ہفتے کا دن یوم تشکر کے طور پر منائیں گے ۔
واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے این اے 154 پر پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین کی طرف سے دائر انتخابی عزرداری کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے ۔ 2013 کے عام انتخابات میں این اے 154 سے صدیق بلوچ آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے تھے ۔
اس سے پیشتر این اے 125 اور این اے 122 کے انتخابات کو الیکشن ٹربیونل نے کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا ۔