جیکب آباد:پولیس اور حساس ادارے کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

194

ٹھل کے علاقے چنوں لاڑو میں پولیس اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

جیکب آباد: ٹھل کے قریب چنوں لاڑو کے مقام پر پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے مشترمہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے کمانڈر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ایس ایس پی ملک ظفر اقبال کا کہنا تھا گرفتارملزمان سے 3 کلو بارود، ہینڈگرنیڈ، راکٹ لانچر، ڈیٹونیٹر اور رائفلز برآمد ہوئی ہیں ۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان ریلوے ٹریک اور گیس پائپ لائنوں پر دھماکوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ۔