لندن: ویسٹ لندن کی مجسٹریٹ عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت

192

ویسٹ لندن کی مجسٹریٹ عدالت میں الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں سرفرازمرچنٹ اپنے وکلاء کے ساتھ پیش ہوئے ۔

ویسٹ لندن کی مجسٹریٹ عدالت میں ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے آج الطاف حسین ، سرفراز مرچنٹ ، طارق میر اور افتخار قریشی کو طلب کر رکھا تھا ۔ سماعت کے دوران ایم کیوایم کیس کے انچارج اور برطانوی استغاثہ کے نمائندے بھی عدالت میں موجود تھے ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور دیگر دو ملزمان نے حاضری کے لئے مزید وقت مانگ لیا ۔