ذمے داروں کو سزا ملنے تک انتخابی سسٹم ٹھیک نہیں ہو گا ، جہانگیرترین

203

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے آج کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے ارکان کو مستعفی ہو جانا چاہئے ۔ جب تک دھاندلی کے ذمے داروں کو سزا نہیں ملےگی انتخابی سسٹم ٹھیک نہیں ہو سکتا ۔ عمران خان کی بدولت آج ن لیگ کی تیسری وکٹ گرا دی ہے ۔

ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما جہانگیرترین کا تھا ڈھائی سال پہلے کہا تھا چار حلقے کھول دیں آج عمران خان کی بات سچ ثابت ہو گئی ۔ الیکشن ٹربیونل نے نادرا کی رپورٹ پر فیصلہ دیا ۔ نادرا نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ این اے 154 میں 20 ہزار جعلی ووٹ ڈالے گئے ۔

جہانگیرترین کا کہنا تھا مجھے 8 ہزار 500 ووٹوں سے ہرایا گیا جبکہ میرے حلقے میں 20 ہزار 600 ایسے ووٹ تھے جن کے شناختی کارڈ نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا جج ن لیگ کے حق میں فیصلہ نہ کریں تو یہ غنڈہ گردی کرتے ہیں ، جج کو دھمکیاں دینے پر پرویز رشید اور رانا ثناءاللہ کو برطرف کرنا چاہئے ۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا انشاءاللہ خواجہ آصف بھی نااہل ہوں گے ۔ نیوٹرل امپائر نہ ہوتو(ن)لیگ والے کھیل بھی نہیں سکتے۔