مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے جب سے ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں جانے کا فیصلہ کیا ہے عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں ۔ نوازشریف کے سپاہی سے 2 مرتبہ ہارنے والا نوازشریف کو کیسے چیلنج کر سکتا ہے ۔
اسلام آباد: عمران خان کے خطاب پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا نوازشریف صاحب 3 مرتبہ وزیراعظم بن چکے ہیں جبکہ خان صاحب آپ کو بمشکل ایم این اے بنے ہیں ۔ آپ کیسے وزیراعظم کو چیلنج کر سکتے ہیں ۔ پرویز رشید کا کہنا تھا ن لیگ کی طرف سے ضمنی انتخابات کے اعلان کے بعد عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں ۔ پرویز رشید کاکہنا تھا گزشتہ تین سال میں قوم عمران خان کو جان چکی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا نوازشریف کو چیلنج کے بعد حلقے میں دوسرا امیدوار نامزد کر کے عمران ایک بار پھر بھاگ گئے ہیں۔ پرویزرشیدکا کہنا تھا عمران خان ایسا بدزبان لیڈر ہے کہ توبہ استغفراللہ ۔ ان کا کہنا تھا اس مرتبہ عمران خان ضمنی انتخابات میں کیمرے ضرور لگائیں تاکہ ان کو پتا چل سکے کہ ان کو ووٹ نہیں پڑتے ۔