پنجاب،سندھ،خیبرپختونخواکے الیکشن کمشنرز کا مستعفی ہونے کا فیصلہ، ذرائع

191

پنجاب ، سندھ اور کے پی کے کے الیکشن کمشنرز نے مستعفے ہونے کا عندیہ دے دیا ۔ تینوں ارکان پیر کو اپنے استعفے چیف الیکشن کمشنر کو پیش کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیر صدارت ہونے والے پیر کے اجلاس پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کمشنرز اپنے استعفے پیش کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے لگائے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا ۔ استعفوں دینے والوں میں پنجاب سے محبوب انور ، کے پی کے سے سونو خان بلوچ اور سندھ سے جسٹس ریٹائرڈ ایس ایم طارق قادری شامل ہیں ۔