اسلام آباد:امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کی پاکستان آمد

210

امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس پاکستان پہنچ گئیں ۔ سوزن رائس اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی ۔

امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں ۔ امریکی قومی سلامتی کی مشیر اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم کے مشیرخارجہ برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کریں گی ۔ ملاقاتوں میں پاک امریکہ دفاعی و سلامتی کے امور پر بات ہوگی۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ، افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار اور پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کو پاکستان کی طرف سے خطے میں قیام امن کے لئے کی جانی والی کوششوں اور پڑوسی ممالک سے متعلق پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی ۔ ملاقات میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اوراس سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جائے گا ۔