وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا ۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا تھا نیشنل ایکشن پلان کے تحت اب تک 18 دہشتگردوں کو پھانسی دی جا چکی ہے ۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے امن و امان سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا تھا سندھ حکومت نے ملٹری کورٹس کو 74 کیسز ٹرائل کے لئے بھیجے ہیں ، جن میں سے وزارت داخلہ نے 3 کیسز کی منظوری دی ہے ۔ چیف سیکرٹری نیشنل ایکشن پلان کے تحت 18 دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی، 4 ملزمان کوعدالت نےاسٹی آرڈر دیا ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ سندھ مختار سومرو کا کہنا تھا صوبے میں مدارس کی تعداد کی تصدیق کی جا رہی ہے ، ایک ہفتے کے اندر مدارس کی حتمی لسٹ بنا دی جائے گی ۔
ترجمان کا کہنا تھا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری داخلہ کو مزید کیسز ملٹری کورٹس کو بھیجنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے بھی شرکت کی ۔