سندھ پرحملےکی بات وزیراعلیٰ کی ذاتی روئے ہو سکتی ہے، وزیرپیٹرولیم

183

وفاقی وزیرپیٹرولیم شاہدخان عباسی نے ڈاکٹرذوالفقار مرزا کے گھر پہنچ کر ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ۔ شاہد خان عباسی کا کہنا تھا سندھ پر حملے کی بات وزیراعلیٰ سندھ کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے ۔

کراچی: وفاقی وزیرپیٹرولیم شاہد خان عباسی سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے گھر آئے اور ان کے والد کی انتقال پر اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ۔

اس موقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرپیٹرولیم شاہد خان عباسی کا کہنا تھا کرپشن ہر دور میں ہوتی رہی ہے مگر کسی ایک کو نشانہ بنانے کا تاثر درست نہیں ۔ ان کا کہنا تھا سندھ پر حملے کی بات وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے ۔ اور اگر قائم علی شاہ صاحب کو تحفظات پر تھے تو ان کو ایسی بات ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کرنی چاہئے تھی ۔

شاہد خان عباسی کا کہنا تھا کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سےشروع کیا گیا، خراب حالات کے باعث آپریشن شروع کیا گیا تھا جس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔