پی ٹی آئی ضمنی اور بلدیاتی انتخابات بھرپور حصہ لے گی،عمران خان

229

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے میاں صاحب اور چیف جسٹس صاحب سے کہا کہ چار حلقے کھول دیں ، چیف جسٹس سے کہا الیکشن کمیشن تو والے تو ن لیگ والوں سے ملے ہوئے تو پتا چلا کہ افتخار محمد چوہدری تو الیکشن کمیشن سے بھی زیادہ ن لیگ سے ملے ہوئے ہیں ۔ عمران خان نے میاں نوازشریف کو این اے 122 سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا پتا چل جائے گا لاہور کس کا ہے ۔ کہتے ہیں پی ٹی آئی ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔

لاہور میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا اللہ کے فضل سے تین حلقوں میں جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے ہیٹرک کی ، دھرنے میں ساتھ دینے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

عمران خان کا کہنا تھا میاں صاحب اور سابق چیف جسٹس سے کہا کہ چار حلقے کھول دیں باقی الیکشن کو جائز تسلیم کر لوںگا ۔ افتخار چوہدری سے کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کے ساتھ ملی ہے آپ ایکشن لیں لوگ سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں ، ووٹرز اس لئے سڑکوں پر نکلے تھے کہ دھاندلی ان کے سامنے ہوئی تھی ، اگر ووٹر کا تقدس نہیں تو آپ کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں ، تو انہوں نےجواب دیا کہ میرے پاس پہلے سے 20 ہزار کیس پڑے ہیں ، جو چیف جسٹس ٹماٹر کی قیمتوں پر سوموٹو ایکشن لیتا تھا وہ اتنی بڑی دھاندلی پر خاموش بیٹھا ہے ، تب مجھ کو سمجھ آئی کہ الیکشن کمیشن سے زیادہ چیف جسٹس ن لیگ سے ملا ہوا ۔

عمران خان کا کہنا تھا ہم نے 413 پٹیشنز میں سے صرف 4 حلقے کھولنے کا کہا تھا ، میں صرف اس لیے لڑ رہا تھا کہ قوم کو سمجھ آئے سسٹم کیا ہے ، چھوٹے سے قبضہ گروپ نے ملک پر قبضہ کیا ہواہے۔

سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا ن لیگ کہتی ہے عمران خان الیکشن سے نہ بھاگ جائے ، عمران خان کبھی میدان سے نہیں بھاگا ، مجھے بتائیں جدہ کون بھاگ گیا تھا، مسلم لیگ ن کے بےچارے لیڈر گھبرائے ہوئے پھر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا سب سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کیا ، الیکشن کمیشن کے پاس ڈھائی کروڑ ووٹ کا حساب ہی نہیں ، ملک کی 21 سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگایا، جب سب نے دھاندلی کاالزام لگادیا تو الیکشن کمیشن کے رہنے کا کیا جواز ہے، تفتیش ہوگئی تو الیکشن کمیشن ارکان جیلوں میں جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو متوجہ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا 4 اکتوبر کو پی ٹی آئی ارکان اور کارکنان اسلام آباد پہنچیں ۔ اگر الیکشن کمیشن کے ارکان مستعفی نہ ہوئے تو آئندہ کا لائحہ عمل بتاؤں گا ۔ میں چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے سوال کا جواب دیں ۔

عمران خان کا کہنا تھا پنجاب کے وزیرقانون کا نام لیتے ہوئے شرم آتی ہے ، قصور کے شرم ناک واقعے کو صوبائی وزیرقانون قصور کے واقعے کو زمین کا تنازع کہتے ہیں، جسٹس کاظم نے ایک فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں دیا تو رانا ثنا نے دھمکیاں دیں۔

عمران خان ضمنی الیکشن اور بلدیاتی انتخاب بھر پور طریقے سے لڑیں گے ، جہانگیر ترین لودھراں سے ، لاہور سے علیم خان الیکشن لڑیں گے ، پی پی 147 میں ضمنی انتخاب کیلیے شعیب صدیقی پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔