بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھرپورجواب دیں گے، خواجہ آصف

149

وزیردفاع خواجہ آصف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ۔ کہتے ہیں مودی سرکار اپنی مقبولیت میں کمی کا غصہ پاکستان پر نکال رہا ہے ۔

سی ایم ایچ سیالکوٹ دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا اگر بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا بھارت اپنے کرتوت چھپانے کے لئے ورکنگ باؤنڈری پر حملے کر رہا ہے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا 1965 کو 50 سال ہو گئے، اگر جنگ ہوئی تو بھرپور دفاع کر سکتے ہیں، مودی سرکار اپنی مقبولیت میں کمی کا غصہ پاکستان پر نکال رہا ہے۔