قیام امن کے لئے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں،سوزن رائس

183

امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کا کہنا ہے تیسری دنیا میں قیام امن اور استحکام کے لئے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی ۔ وزیراعظم نوازشریف کو امریکی صدر کی جانب سے اکتوبر میں دورہ امریکہ کا دعوت دی ہے ۔

پاکستان کے دورے پر آئی ہوئیں امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے اپنے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم ، آرمی چیف اور مشیرخارجہ سے ملاقاتوں کے دوران خطے میں قیام امن اور استحکام کے لئے پاکستانی کردار کی حوصلہ افزائی کی ۔ سوزن رائس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملاقاتوں میں پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور اور کثیرالجہتی معاملات پر تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی ۔

سوشل میڈیا پیغام میں سوزن رائس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو صدر باراک اوبامہ کی جانب سے اکتوبر میں دورہ امریکہ کی دعوت دی ۔

سوشل میڈیا پیغام کے مطابق پاکستانی سول سوسائٹی کے نمایندوں کیساتھ گول میزکانفرنس میں شرکت کی ، ان کا کہنا ہے انسانی حقوق کے لئے سول سوسائٹی کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔