رہنما پیپلزپارٹی اور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دیں گے ۔ مودی سرکار کسی خوش فہمی میں نہ رہے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا انڈین فورسز کی جانب سے معصوم بچوں اور خواتین پر بمباری انتہائی قابل مذمت عمل ہے اور اس پر او آئی سی اور اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے ۔ ان کا کہنا تھا بھارت نہتے پاکستانیوں پر بمباری کر رہا ہے ۔ رضا ربانی کا کہنا تھا پاکستان نے ہمیشہ بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بھارتی جارحیت کا معاملہ موثر انداز میں عالمی سطح پر اٹھائے اور ورکنگ باؤنڈری پر پاکستانی دیہاتوں کی حفاظت کے لئے اقدامات کرے ۔