اسلام آباد:سرتاج عزیز سے سوزن رائس کی ملاقات

169

مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک بھارت مذاکرات میں تعطل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے امریکی قومی سلامتی کی مشیرسوزن رائس نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران پاک بھارت مذاکرات میں تعطل اور افغانستان میں سیکورٹی کے بدلتے ہوئے حالات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران پاک امریکہ باہمی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اس موقعے پر سوزن رائس کا کہنا تھا صدر اوبامہ کے وژن کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان کثیرالجہتی شراکت داری بہت اہم ہے ۔ ترجمان کے مطابق مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے امریکی وفد کےاعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔