کراچی:کورنگی میں پولیس مقابلہ ، ایک ملزم ہلاک ، دو فرار

206

کورنگی عوامی کالونی میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے ۔

کراچی کے علاقے کورنگی عوامی کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیراؤ کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔