ملیر انویسٹی گیشن پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا ۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔
کراچی : پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر الطاف ملک کا کہنا تھا انویسٹی گیشن پولیس نے چکراگوٹھ اور ابراہیم حیدری میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ٹارگٹ کلرز میں کامران عرف کامی ، رفیق ، ضیغم قاضی شامل ہیں ۔ اور ان تینوں کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔ ایس ایس پی الطاف ملک کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔
ایس ایس پی ملیر الطاف ملک کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلر رفیق سانحہ چکرا گوٹھ میں ملوث ہے ۔ سانحہ چکرا گوٹھ میں ڈی ایس پی سمیت 9 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے ۔ ملزم رفیق نے 7 افراد کے ساتھ ملکر پولیس وین پر فائرنگ کی تھی ۔ الطاف ملک کے مطابق ٹارگٹ کلر کامران عرف کامی متعدد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ٹارگٹ کلر ضیغم قاضی کو سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیا جاتا تھا ۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا ملزمان کراچی آپریشن کے آغاز کے بعد جمالی گوٹھ میں روپوش ہو گئے تھے ۔ ملزمان کو ایم کیوایم سیکٹرانچارج کی جانب سے فائرنگ کی ہدایت ملی تھی اور ملزمان پارٹی فنڈ کیلئے جیولرز کی دکانوں میں ڈکیتی مارتے تھے۔