قلات:دشت گورام میں دو قبائل میں مسلح تصادم ، 2 افرا د ہلاک ، 2 زخمی

231

قلات کے علاقے دشت گورام میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

کوئٹہ: قلات کے علاقے دشت گورام میں ہونے والے مسلح تصادم میں دو قبائل کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا ہے ۔ تاہم سیکورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی تصادم کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔