آرمی چیف سے امریکی قومی سلامتی کی مشیر کی ملاقات، آئی ایس پی آر

193

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں خطے کی سیکورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سوزن رائس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں اور قربانیوں کو سراہا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف اور سوزن رائس نے افغانستان میں قیام امن اور استحکام کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔