اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف سے جرمن وزیرخارجہ کی ملاقات

171

وزیراعظم نوازشریف سے جرمنی کے وزیرخارجہ فرینک والٹر نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم کا کہا ہے دہشتگردی کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے ، امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کے معیشت پر مثبت اثرات پڑ رہے ہیں ۔

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ اور علاقائی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں خطے میں امن و امان اور استحکام پر بات چیت کی گئی ۔ وزیر اعظم نوازشریف نے جی ایس پی پلس کے حصول کیلئے جرمنی کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان جرمنی کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت توانائی کے شعبوں میں تعاون چاہاتا ہے۔

ملاقات کے موقعے پر جرمن وزیرخارجہ فرینک والٹر کا کہنا تھا دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ ملکر کام کرے ۔ فرینک والٹر نے دورے پر پرتپاک خیرمقدم اور مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ اداکیا ۔ ملاقات کے موقعے پر سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے ۔