ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کر دی ۔
کراچی: ترجمان ایف بی آر کے مطابق تاجر اور کاروباری حضرات کی بار بار کی درخواستوں کے پیش نظر ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کر دی ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے اس قبل انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست تھی ۔