رانا ثںاءاللہ کا کہنا ہے احتساب کے لئے نیب کا ادارہ آزاد ہے اس کو جہاں کرپشن کے ثبوت ملیں گے وہ کارروائی کرے گا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا نیب کو جہاں ثبوت ملے وہاں کارروائی ہو گی ، مشرف دور میں ن لیگ کے خلاف سیکڑوں کیسز بنائے گئے ۔ پچھلے دو سالوں میں حکومت نے پیپلزپارٹی کے خلاف کیسز نہیں بنائے تو اب کیوں بنائے گی یہ کام نیب کا ہے ۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا احتساب کے لیے نیب کا آزاد ادارہ موجود ہے، پنجاب میں حکومتی سطح پرکرپشن کی کوئی مثال نہیں۔ ان کا کہنا تھا رینجرز کے پاس دہشت گردی کیخلاف کارروائی کا مینڈیٹ ہے جبکہ کرپشن کیخلاف کارروائی کا اختیار نیب کے پاس ہے۔