کراچی:ناظم آباد میں پولیس کی کارروائی ، 2 دہشتگردگرفتار،اسلحہ برآمد

231

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس نے مقابلے کے بعد دو دہشتگردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایس پی لیاقت آباد اصغر عثمان کا کہنا تھا پولیس نے خفیہ اطلاع پر ناظم آباد میں کارروائی کی اور مقابلے کے بعد دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور آوان بم برآمد ہوئے ہیں ۔ ایس پی لیاقت آباد کا کہنا تھا گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔