الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشست پر شیڈول جاری کردیا

296

الیکشن کمیشن نے کنیز اختر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والے پنجاب اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پنجاب اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست کے لئے امیدوار کاغذات نامزدگی 10 سے 11 ستمبر تک جمع کروا سکتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال 14 سے 15 ستمبر تک مکمل کی جائیگی۔ فارم کی منظوری یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 17 ستمبرتک دائرکی جاسکیں گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 21 ستمبر تک امیدوار دستبردار ہو سکیں گےاور 21 ستمبر کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائیگی، ریٹرننگ افسرصوبائی الیکشن کمشنرمسعودملک کوتعینات کیاگیا۔