الیکشن کمیشن کی انضباطی کارروائی ، دو اہلکار تین ماہ کے معطل

153

الیکشن کمیشن نے اپنے دو اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کرتے ہوئے تین ماہ کے لئے معطل کر دیا ۔ اہلکاروں نے 23 جون کے احکامات کی کاپی 19 اگست تک روکے رکھی ۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق دونوں اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کرتے ہوئے تین ماہ کے لئے معطل کر دیا گیا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق معطل کئے گئے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمدسعید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمدرمضان کےخلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق ان اہلکاروں نے الیکشن ٹریبونلز کی تحلیل کے احکامات کو نظر انداز کیا، 23 جون کے احکامات کی کاپی مذکورہ اہلکاروں نے 19 اگست تک روکے رکھی۔