صدرمملکت نے بلوچستان ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کو مستقل کر دیا

226

صدرمملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر بلوچستان ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر بلوچستان ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ۔ ترجمان کے مطابق مستقل کئے گئے ایڈیشنل ججز میں جسٹس شکیل، جسٹس محمد اعجاز اور جسٹس کامران ملاخیل شامل ہیں ۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق ججز کی مستقل تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی نے سفارش کی تھی۔