حکومت اور ٹینکرزمالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب،ہڑتال کی کال واپس

222

حکومت اور آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ٹینکرز مالکان نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ۔

کراچی: حکومت اور آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان پیٹرول کی ترسیل پر عائد ٹیکس پر ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ۔ کامیاب مذاکرات کے ٹینکرز مالکان نے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز پیٹرول کی ترسیل پر عائد ٹیکس کے خلاف آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔

چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اکرم خان درانی کا کہنا تھا حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے حکومت نے ہمیں رواں سال دسمبر تک ٹیکس پر چھوٹ دے دی ہے ۔ ان کا کہنا تھا مذاکرات کی کامیابی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کا کام شروع ہو جائے گا ۔