کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے رینجرز نے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے اپنی تازہ ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز، کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اوربھتاخور شامل ہیں ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ٹارگٹڈ کارروائیاں لیاقت آباد، کلفٹن، پی آئی بی کالونی، غریب شاہ روڈ، اور نصرت بھٹو کالونی میں کی گئیں۔