پشاور:دہشتگردوں سے مرغوب نہیں ہوں گے ، گورنرسردارمہتاب

187

گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب کا کہنا ہے جمرود دھماکے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی ، دہشتگردوں سے مرغوب نہیں ہوں گے ان کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ۔

گورنر خیبرپختونخواسردارمہتاب خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں زیر علاج جمرود دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ۔ عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار مہتاب کا کہنا تھا خاصہ داروں اور لیویز اہلکاروں نے قربانی دیکر قیمتی جانوں کو بچایا، دہشتگردوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، انکا خاتمہ کیا جائے گا۔

گورنر کے پی کے کا کہنا تھا دہشتگردی کرنےوالوں کےخلاف بھر پور ایکشن لیا جائے گا، خیبرایجنسی اور شمالی وزیرستان میں آپریشن کامیابی سے جاری ہیں۔ سردار مہتاب کا کہنا تھا دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں اب ہم بہت جلد دہشت گردوں کے سہولت کاروں تک پہنچ جائیں گے۔