مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاگ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں امریکی جاسوسی طیارے نے ایک گھر پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہیں۔ ذرائع کے مطابق طیارے نے ایک گھر پر دو میزائل فائر کیے۔