کراچی:منگھوپیر میں پولیس کی کارروائی ، چرس بھری گاڑی برآمد

601

پولیس نے منگھوپیر میں کارروائی کرتے ہوئے چرس سے بھری ہوئی گاڑی پکڑ لی ۔ مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں میں 11 منشیات فروشوں کو دھر لیا گیا ۔

کراچی: پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ فیروزشاہ کا کہنا تھا پولیس نے منگھوپیر میں کارروائی کے دوران چرس بھری ہوئی گاڑی کو پکڑ لیا ، کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتار جبکہ دو فرار ہو گئے ۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار ملزمان میں سٹی کورٹ سے فرار ہونے والا ملزم مناقریشی اور اس کے تین ساتھی بھی شامل ہیں ۔ ڈی آئی جی فیروز شاہ کا کہنا تھا سعید آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

کل ہونے والے دھماکے کے حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ فیروزشاہ کا کہنا تھا پاک فضائیہ نے کنفرم کیا ہے کہ کل ہونیوالا دھماکا ساؤنڈ بیریئر ٹوٹنے کا تھا۔