اسلام آباد:دفترخارجہ کی وزیرستان میں ڈرون حملے کی مذمت

196

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کا حملہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ نے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملہ عالمی قوانین اور کسی بھی ملک کی خودمختاری کے خلاف ہے ۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے یکم ستمبر کو امریکی جاسوس طیارے نے پاک افغان سرحد کے ڈھائی کلو میٹر تک اندر آ کر حملہ کیا ۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کی علاقائی خود مختاری کا احترام کرتے ہوئے فی الفور ڈرون حملے بند کرے ۔