کراچی:کلفٹن میں کرائم برانچ کی کارروائی ، 3 ملزمان گرفتار

307

کرائم برانچ پولیس نے کلفٹن بلاک 8 میں کارروائی کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ڈی ایس پی کے داماد کو چھڑانے کے لئے ڈیڑھ کروڑ طلب کئے تھے ۔

کراچی: پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی شاہجہاں کا کہنا تھا کہ کرائم برانچ پولیس ٹو نے کلفٹن بلاک ایٹ میں کارروائی کرتے ہوئے اغواء برائے تاوان اور مغوی پارٹی کے درمیان معاملات طے کرانے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے ڈی ایس پی کے داماد کو چھڑانے کرکے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا ۔ اور ٹوکن منی کے طور پر 30 لاکھ روپے لئے گئے تھے ۔ ایس ایس پی شاہ جہاں کے مطابق ملزمان نے باقی رقم رہائی کے بعد لینی تھی ۔ گرفتار ملزمان میں ایک وکیل بھی شامل ہے۔