کراچی:خاتون ٹیچر کو قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار ، پولیس

217

پولیس نے پی آئی بی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ساتھی خاتون ٹیچر کو قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا ۔ مقتولہ ٹیچر کی شادی دسمبر میں ہونے والی تھی ۔

کراچی کے علاقے کورنگی سے ملنے والی خاتون ٹیچر کی لاش کا معمہ حل کرتے ہوئے پی آئی بی سے مقتولہ کی ساتھی ٹیچر کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمہ مقتولہ کے ہونے والے شوہر کو پسند کرتی تھی جس کی بنا پر اس نے مقتولہ کو زہر دے کر قتل کر دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمہ کے ملزمہ کے موبائل فون سے مقتولہ ٹیچرکی تصویریں بھی ملی ہیں، تصویروں میں مقتولہ کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔

دوسری جانب ایم ایل او جناح اسپتال نورالنساء کا کہنا ہے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے ٹیچر کو زہریلی چیز کھلا کر مارا گیا ، تاہم پوسٹ مارٹم میں مقتولہ سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی ۔